اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ اتوار کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم ، اسلام آباد میںکھیلا جائے گا۔ ایونٹ آرگنائزر محمد اشرف نے بتایا کہ پہلا سیمی فائنل میچ فیصل کلب کا مقابلہ ریڈ ٹائیگرزسے دوپہر ایک بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ نشتر کلب اور اسلام آباد ٹائیگرز کے درمیان 2 بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں نشتر کلب، قدیر کلب، شہباز کڑی کلب، رائزنگ سٹار، میڈس کلب، سٹیلائٹ کلب، گروپ بی میں ریڈ ٹائیگرز کلب، پاکستان ٹائیگرز، جھنگ سیداں، العباس کلب، مارگلہ کلب اور کیپیٹل سٹار،گروپ سی میں اسلام آباد ٹائیگرزکلب، راول کلب، الیون سٹارز کلب، این آئی ایچ، پنجاب ٹائیگرز کلب، ہدف کلب جبکہ گروپ ڈی میں فیصل کلب، اپکس کلب، اسلام آباد یونائیٹڈ کلب، جناح کلب، نیٹ کام ٹائیگرز کلب، این آئی ایچ سی لائیز کلب کی ٹیمیں شامل تھیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :