روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، ملائیشیا نے میانمار کے ساتھ فٹبال میچز منسوخ کر دیے

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:39

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، ملائیشیا نے میانمار کے ساتھ فٹبال میچز منسوخ کر دیے

کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2دسمبر۔2016ء ) روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ملائیشیا کی فٹبال ٹیم نے میانمار کے ساتھ کھیلے جانے والے دو دوستانہ میچ منسوخ کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظلم وزیادتی کی وجہ سے رواں ماہ کی 9 اور 12 دسمبر کو شیڈول یہ دونوں میچز اب نہیں ہوں گے ۔

یاد رہے کہ ملائیشیا نے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف بڑھتے واقعات پر اسے شدید تشویش ہے اور اسی لئے وہ مقامی فٹ بال ٹورنامنٹ سے پیچھے ہٹنے پر غور کر رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر کھیل خیری جمال الدین نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات کے بعد میانمار کی آسیان کی رکنیت پر نظر ثانی کی جانی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 13:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :