انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ،ایسٹ، نارتھ اور ویسٹ زون کے ٹرائلز کا شیڈول جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایسٹ، نارتھ اور ویسٹ زون کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایل آرسی اے عابد حسین کے مطابق نارتھ زون کے ٹرائلز 4دسمبر بروز پیر ، ویسٹ زون کے ٹرائلز 5دسمبر اور ایسٹ زون کے ٹرائلز 6دسمبر کو ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوں گے ہر زون میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے دو رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایک زونل نمائندہ اور ایک اسسٹنٹ کوچ لاہور ریجن شامل ہو گا نارتھ زون کی سلیکشن کمیٹی میں طارق نصیر ، ویسٹ زون میں نوشاد احمد اور ایسٹ زون میں حفیظ الرحمن بطور زونل سلیکٹر شامل ہیں جبکہ سعود احمد خان تینوں زونوں میں لاہور ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے سلیکشن کے فرائض سر انجام دیں گے ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں تینوں زونوں کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے دوسرے مرحلے میں میڈیکل ٹیسٹ کا انعقاد ہو گا اور میڈیکل ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد ہر زون کی 20رکنی دو دو ٹیمیں منتخب کی جائیں گی جو انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ 2017-18 میں مد مقابل آئیں گی ۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 14:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :