آئی سی ایم ایس نیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ ، سمر انجم ،فائزہ ظفر ، صائمہ شوکت ، آمنہ لطیف ، رفعت خان ، کومل خان ، آمنہ فیاض اور مقدس اشرف نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) 7 ویں آئی سی ایم ایس نیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ میں سمر انجم پاکستان واپڈ ا ،فائزہ ظفر کراچی ، صائمہ شوکت واپڈا، آمنہ لطیف پنجاب، رفعت خان واپڈا، کومل خان واپڈا، آمنہ فیاض پنجاب اور مقدس اشرف واپڈا نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی اے ایف ہاشم سکواش کمپلیکس پشاورمیں جاری فری کواٹر میں پاکستان نمبر ون سمر انجم نے پاکستان واپڈا کی ہی لائبہ اعجاز کو گیارہ سات، گیارہ نو اور گیارہ چھ سے شکست دی، پاکستان نمبر دو مقدس اشرف نے حبیبہ سندھ کو گیارہ آتھ ، گیارہ دو اور گیارہ ساتھ ، پنجاب کی آمنہ فیاض نے سیڈ نمبر تین روشنا محبوب آف زیڈ ٹی بی ایل کو آپ سیٹ شکست دیدی سکور گیارہ پانچ ، پانچ گیارہ ، بارہ دس اور بارہ دس، پاکستان واپڈا کی رفعت خان نے پنجاب کی نورالعین کو گیارہ نو، گیارہ چھ ، اور گیارہ نو سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

کومل پاکستان واپڈا نے کائنات خیبرپختونخوا کو گیارہ سات، گیارہ تین اور گیارہ تین سے شکست دیدی ، سندھ کی فائزہ ظفر نے زیڈ ٹی بی ایل کی زویا خالد کو تین صفر سے شکست دی ، پنجاب کی آمنہ لطیف نے ایمن شہباز پنجاب کو گیارہ چار، گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے شکست دی ، سابقہ پاکستان نمبر پاکستان واپڈا صائمہ شوکت نے خیبرپختونخوا کی نورینہ شمس کو گیارہ ایک ، گیارہ تین اور گیارہ تین سے شکست دی کواٹر فائنل اور سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:09:01