بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے کرس جورڈن کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:10

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے رواں ماہ شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے انگلش آل رائونڈر کرس جورڈن کی خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

جورڈن کو غیرملکی متبادل کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ ہم وطن بائولر عادل رشید کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں۔ رشید ان دنوں دورہ بھارت میں مصروف ہیں۔ سٹرائیکرز کوچ جیسن گیلسپی نے اپنے بیان میں کہا کہ کرس جورڈن بہترین آل رائونڈر ہیں ان کی سکواڈ میں شمولیت سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:10:51