افریقہ ویمنز کپ آف نیشنز، دفاعی چیمپئن نائیجیریا اور کیمرون کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

یوآنڈے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) افریقہ ویمنز فٹ بال کپ آف نیشنز کا فائنل کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن نائیجیریا اور کیمرون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

کیمرون میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں نائیجیریا اور کیمرون نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں نائیجیریا نے جنوبی افریقہ اور کیمرون نے گھانا کو شکست دی تھی۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں کل ہفتہ کو مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :