کینز: پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نماز جمعہ کے بعد ٹریننگ سیشن

ٹیم پاکستان کینز میں 3روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:33

کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا سے مقابلے کیلیے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، کھلاڑیوں نے کینز میں نماز جمعہ کے بعد ٹریننگ سیشن کیا۔پا کستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے شہر کینز میںموجود ہے ،جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسٹیدیم کا رخ کیا اور پھر بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا ، ٹیم پاکستان کینز میں 3روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ،جو 8 سے 10دسمبر تک ہو گا اور اس کے بعد مقابلہ ٹیسٹ سیریز میں ہو گا۔3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:33:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :