حکومت نے باکسر محمد وسیم کے لیے 3 کروڑ کی گرانٹ کی مختص کردی

گرانٹ کی خصوصی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دی،پاکستانی باکسر کی ٹریننگ پلان پر خرچ ہو گی، ڈی جی سپورٹس

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کردی ہے۔

(جاری ہے)

محمد وسیم کیلئے گرانٹ کی خصوصی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دی۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کا کہنا ہے کہ گرانٹ پاکستانی باکسر کی ٹریننگ پلان پر خرچ ہو گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ باکسر محمد وسیم سے مل کر ٹریننگ و ٹور پلان تیار کرے گا۔ اختر گنجیرا نے مزید کہا کہ محمد وسیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ امید ہے پاکستانی باکسر مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:35:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :