روس پربین الاقوامی اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لینے پرپابندی بدستوربرقرا ر

آئی اے اے ایف نے سرکاری سطح پرڈوپنگ کی مددکے معاملے پرروس پرعائدپابندی میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:36

موناکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) روس پربین الاقوامی اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لینے پرپابندی بدستوربرقراررہے گی ،جیساکہ آئی اے اے ایف نے اپنے گزشتہ روزسرکاری سطح پرڈوپنگ کی مددکے معاملے پرملک پرعائدپابندی میں توسیع کے حق میں ووٹ دیاہے ۔

(جاری ہے)

آئی اے اے ایف کونسل نے سبسٹیان کوئے کی صدارت میں رائے شماری کرائی ،جس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ روسی صدرولادی میرپیوٹن کی جانب سے کھیلوں حالیہ ڈوپنگ کوجرم قراردینے کے قانون کی منظوری کے باوجودمعطلی کافیصلہ برقراررہے گا۔

اتھلیٹکس فیڈریشنزکی عالمی ایسوسی ایشن (آئی اے اے ایف)نے نومبر2015ء میں ابتدائی طورپرروس پرپابندی عائدکی تھی اوردومرتبہ مارچ اورجون میں اس میں توسیع کی جاچکی ہے ،اس کی وجہ زمینی سطح پرطے کئے گئے طریقہ پرعملدرآمدکافقدان بتایاگیاہے ۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :