آئرلینڈکے بین الاقوامی کھلاڑی ڈیون ٹونرنے جون 2020لینسٹرمیں رہنے کیلئے آئرش رگبی فٹبال یونین کے ساتھ تین سالہ معاہدے پردستخط کردیئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:36

ڈبلنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) آئرلینڈکے بین الاقوامی کھلاڑی ڈیون ٹونرنے کم ازکم جون 2020لینسٹرمیں رہنے کیلئے آئرش رگبی فٹبال یونین (آئی آرایف یو)کے ساتھ تین سالہ معاہدے پردستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

30سالہ ٹونرہیڈکوچ جوئے شمیڈٹ کے نیچے چلنے والے آئرلینڈکے کامیاب ترین کلب کااہم حصہ ہیں ،42میچوں میں حصہ لینے والے فارورڈکھلاڑی 2014ء اور2015ء میں چھ ملکی ٹائٹل جیتنے والی ٹیموں کاحصہ تھے اورانہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈاورآسٹریلیاکوہرانے میں آئرلینڈکی مددکی تھی ۔

مجھے آئی آرایف یواورلینسٹرکے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے پرخوشی ہے ،یہ بات ٹونرنے بتائی ،جس نے لینسٹرکے ساتھ یورپین کپ اورپی آراو12ٹائٹل جیتے ہیں ۔لینسٹرسے بہت زیادہ ٹائلنٹ سامنے آرہاہے اورمیرے لئے اس صوبے میں رہنا شامل رہنامیرے لئے بہت خوش کن ہے ۔آنے والے برسوں میں صوبائی اورقومی دونوں سطح پرکامیاب ہونے کیلئے یہ زبردست موقع ہے اورمیں یہ کامیابی حاصل کرنے میں مددفراہم کرنے کیلئے کھلینے کامنتظرہوں۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :