دسویں اسلام آباد ماسٹر سنگلز ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ 2016 کا آغاز

اسلام آباد اور راولپینڈی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)دسویں اسلام آباد ماسٹر سنگلز ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ 2016 کا آغاز لیثرر سٹی بائولنگ کلب میں ہوا۔جو تین د سمبرتک جاری رہے گا، جسمیں اسلام آباد اور راولپینڈی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چمپئین شپ کے پہلے روز ہر کھلاڑی نے اپنے پانچ ،پانچ گیمز مکمل کر لیں، جس میں حسین چٹھہ نے اپنے پہلے پانچ گیموں میں 197،146،186،209 اور160 ٹوٹل سکو ر 898 کے مجموعی اوسط 179.6کے ساتھ پہلے پوزیشن پر رہے اور اعجاز الرحمان نے اپنے پہلے پانچ گیموں میں211،167،157،176 اور179 کے ٹوٹل سکو ر 890کے مجموعی اوسط 178کیساتھ دوسری پوزیشن پر فائز رہے، جبکہ افضال اختر نے پہلے پانچ گیموںمیں166،177،191،159اور165 کے ٹوٹل سکو ر858کے مجموعی اوسط171.6کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

چمپئین شپ کے پہلے راونڈ کے اگلے پانچ گیمز آج لیثرر سٹی بائولنگ کلب میں کھیلے جائے گے۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:46:37