چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ کا فائنل دفاعی چیمپئن پاکستان ایئرفورس اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:55

چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ کا فائنل دفاعی چیمپئن پاکستان ایئرفورس اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان (آج) کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپین شپ کا فائنل میچ دفاعی چیمپئن پاکستان ایئرفورس اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان (آج) ہفتہ کو سہ پہرڈھائی بجے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور سوئی ناردن گیس کی ٹیموں کے درمیان دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا،چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ایئرسٹاف ایئرمارشل سہیل امان ہونگے جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں پاکستان ایئرفورس، پنجاب اور اسلام آباد، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور سندھ، گروپ سی میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس اور خیبرپختونخوا جبکہ گروپ ڈی میں ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس پائپ لائیز اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپین شپ میں 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے 4لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن پر آنے والے والی ٹیم کو 2لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کو 75ہزار ، 75ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اس کے علاوہ چیمپین شپ کے بہترین دو کھلاڑیوں کو 25 ،25ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 18:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :