فیفا صدر کا دورہ آسٹریلیا منسوخ، ہوائی حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلین فٹ بالرز کی تدفین کی تقریبات میں شرکت کریں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:35

فیفا صدر کا دورہ آسٹریلیا منسوخ، ہوائی حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلین فٹ بالرز کی تدفین کی تقریبات میں شرکت کریں گے
زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر گیانی انفینٹینو نے دورہ آسٹریلیا منسوخ کر کے ہوائی حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلین کلب فٹ بالرز کی تدفین کی تقریبات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبیا میں ہوائی حادثے کے نتیجے میں برازیلین کلب کے کھلاڑی ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شیڈول کے تحت عالمی گورننگ باڈی کے صدر نے پاپوا نیو گنی میں شیڈول ویمنز انڈر 20 ورلڈکپ فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد 5 دسمبر کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے اپنا دورہ آسٹریلیا منسوخ کر دیا ہے اور اب وہ ہوائی حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلین فٹ بالرز کی تدفین کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 19:35:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :