آف سپنر ہوں ،اسی پر محنت کروں گا،پاکستان میں کوئی نمبر ون آل راونڈرنہیں بن سکا،محمد حفیظ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:20

آف سپنر ہوں ،اسی پر محنت کروں گا،پاکستان میں کوئی نمبر ون آل راونڈرنہیں بن سکا،محمد حفیظ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمدحفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی کرکٹر کبھی دنیا کا نمبر ون آل راونڈرنہیں بن سکا،بنیادی طور پر آف سپنر ہوں اور میں اسی پر مزید محنت کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ کھیلنا کبھی بھی میری ترجیح نہیں رہی ،ڈومیسٹک کرکٹ میں کل سے بولنگ کا آغاز کروں گا۔سلیکٹرزجب بھی مجھے منتخب کریں گے توپاکستان کیلیے کھیلوں گا۔مجھے بولنگ ایکشن کلیئرہونے پربے حد خوشی ہے ،میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر سے پاکستان کے لئے آل راونڈر کی حیثیت سے کھیلوں گا۔۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 22:20:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :