قومی ٹیم کے پاس ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آنے کا موقع

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:38

قومی ٹیم کے پاس ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آنے کا موقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آنے کا موقع موجود ہے ۔نیوزی لینڈکیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں2-0 کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبرپر نیچے پہنچ چکی ہے ۔چند ہفتوں تک پاکستان ٹیم کی ٹاپ2پوزیشنز پرموجودگی کو پاکستانی میڈیانے ’’چاردن کی چاندنی‘‘ سے تعبیرکیاہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب بھی ٹاپ2 ٹیموں میں واپس آنے کی دوڑ سے مکمل طورپر باہر نہیں ہوئی ہے۔

جس کے پاس آنے والے تین ہفتوں کے دوران اپنی رینکنگ بہتربنانے کا موقع موجود ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ ٹورمیں پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے کے بعد اگلے دونوں ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم نے اگرسیریزکے بقیہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں بھی ناکام رہتے ہوئے بھارت کو تین میچوں کے مارجن سے سیریز جیتنے کا موقع دیدیا تو وہ تین درجے تنزلی کا شکار ہوکر پانچویں نمبرپر چلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کا فائدہ جنوبی افریقہ، پاکستان اور آسٹریلیاکو ہوگا جو ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب چوتھے، تیسرے اور دوسرے نمبرپرآجائیں گے البتہ اگر اٴْس نے بھارت کو اگلے دو میں سے صرف ایک ٹیسٹ جیتنے دیاتو تین،صفر سے شکست کے باوجود وہ ٹاپ4 ٹیموں میں موجود رہے گی تاہم اٴْس کے پوائنٹس (102)پانچویں درجے کی جنوبی افریقہ کے برابر ہوجائیں گے۔

اس صورتحال کا پاکستان کو فائدہ ہوگا جو ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبرپر براجمان ہوجائے گی۔اگربھارت اور انگلینڈکے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں میزبان بھارتی ٹیم کی تین ،صفر سے کامیابی کو ’’فرض‘‘ کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو پاکستان کیلئے بہترین موقع ہوگا کہ وہ آسٹریلیاکے خلاف کسی بھی مارجن سے سیریزمیں فتح حاصل کرکے دوبارہ عالمی نمبر2 ٹیم بن جائے البتہ شکست کی صورت میں وہ ٹاپ4 سے بھی باہر نکل جائیگی جسے کسی بھی مارجن سے کینگروزکے خلاف سیریزمیں شکست پانچویں نمبرپر پہنچاسکتی ہے۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 14:38:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :