شاہد آفریدی کی رنگپور رائیڈرز کے چھٹی فتح کے ساتھ بی پی ایل اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:42

شاہد آفریدی کی رنگپور رائیڈرز کے چھٹی فتح کے ساتھ بی پی ایل اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن
میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاہد آفریدی کی رنگپور رائیڈرز نے بریسال بلز کو 29 رنز سے ہرا کر چھٹی کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی رنگپور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی اور اس کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 39ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، محمدشہزاد 48، محمدمتھن 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، آفریدی 7 رنز ہی بنا سکے، قمرالاسلام ربی اور تھسراپریرا نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں بریسال بلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 125 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈیوڈمالان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہد آفریدی، سوہاگ غازی، روبیل حسین اور ڈاسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 17:42:29