پاکستان دورہ آسٹریلیا کا آغاز 8دسمبر کو پریکٹس میچ سے کرے گا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کینز میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے خاص توجہ دی، مکی آرتھر‘ بولنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:23

پاکستان دورہ آسٹریلیا کا آغاز 8دسمبر کو پریکٹس میچ سے کرے گا
کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کینز میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دورہ آسٹریلیاکے لیے کینگروز کے دیس میں پڑائو ڈالا ہوا ہے۔ کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بولنگ‘ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی۔

کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے خاص توجہ دی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ مکی آرتھر‘ بولنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔ ورزش کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے کیچنگ پریکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی۔ قومی ٹیم آٹھ سے دس دسمبر تک کینز میں تین روزہ ڈے اینڈ نائیٹ پریکٹس میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پندرہ دسمبر سے برسبین میں شروع ہو گا جو ڈے نائٹ میچ ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد قومی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے ساتھ پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز بھی کھیلے گی۔۔
وقت اشاعت : 03/12/2016 - 20:23:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :