حکومت دیگر کھیلوں کی طرح بیس بال کے کھیل پر توجہ دے تو انٹرنیشنل سطح پر بہتر رزلٹ شامل آ سکتے ہیں ،سیدخاور شاہ

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستا ن بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح بیس بال کے کھیل پر توجہ دے تو انٹرنیشنل سطح پر بہتر رزلٹ شامل آ سکتے ہیں اور گراس روٹ کھیلوں کے مقابلوں سے ملک میں کھیلوں کا معیا ر بہتر ہو سکتا ہے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر انٹر سکول انڈر12- بیس بال چیمپئن شپ کا اہتمام کرتی ہے اور روواں سال بھی 6اور 7 نومبر لاہور میں منعقد کی گئی اس چیمپئن شپ کے دوران 21 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میںقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف کے ہمراہ عاقب شیرازی اور فرحان رشید ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی قومی انڈر12- ٹیم تشکیل دی جائے گی جو 8 سے 14 دسمبر تک چین میں کھیلی جانے والی 9 ویں ڈی ایف اے ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور15 رکنی قومی ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا،20 رکنی پاکستانی دستہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 8 دسمبر کو چین کے لئے رووانہ ہوگا جو کہ 15 کھلاڑیوں ، چار آفیشلز اور ایک امپائر پر مشتمل ہوگااور پاکستان اپنا پہلا میچ 9 دسمبر کو کھیلے گا اور چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم 15 دسمبر کو واپس وطن پہنچے گی، چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، میزبان چین، جاپان، کوریا، تائیوان، منگوالیا، انڈونیشیاء اور ہانگ کانگ شامل ہیںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ملک میں ترقی نہیں کر سکتا اور حکومت دیگر کھیلوں کی طرح بیس بال کے کھیل پر توجہ دے تو انٹرنیشنل سطح پر بہتر رزلٹ شامل آ سکتے ہیں،ملک میں بیس بال کے کھیل کے فروغ کے لئے سوال کے جواب میں سید خاور شاہ نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن ہر سال انٹریونیورسٹی چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے اور سکولز ، کالجز کی سطح پر ابھی مقابلے نہیں ہورہے ہیں بلکہ پاکستان بیس بال فیڈریشن لاہورمیں انٹرسکول انڈر12- چیمپئن شپ کروا رہی ہے اس کے علاوہ ہر سال مردوں اور خواتین کی قومی بیس بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 11:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :