پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ا یشین چیمپین شپ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا،

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ا یشین چیمپین شپ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے محمد اختر کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد ظہویر، صمد مسعود، عمیر حسن، اعجازالحق، عامر رشید ، زاہد اقبال، خورشید احمد، عثمان بشیر، عبدالحق، فیصل الرحمن اور علی رضا شامل ہیں جبکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض ٹیم منیجر، انوار احمد انصاری ٹیم کوچ اور یاسر جاوید کو ا سسٹنٹ کوچ و فزیکل ٹرینر شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لئے این او اسی جاری کر دیا ہے اور ملائیشیاء کے سفارت خانے نے بھی پاکستان نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے ہیں، ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 9 دسمبر سے 11 دسمبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میںپاکستان ، بھارت ،سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ میں9 دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف، دوسرامیچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف ، چوتھا میچ بھارت کے خلاف ، جبکہ لیگ کا اپنا پانچویں اورآخری میچ میزبان ملائیشیا ء کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اوراسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلاجائے گا۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 11:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :