اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں اسلام آباد کلب نے گنگال کلب کو 1-0 گول سے ہرا دیا،

اتوار 4 دسمبر 2016 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں اسلام آباد کلب نے گنگال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0گول سے ہرا دیا، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں ، دوسرے ہاف میں اسلام آباد کلب نے گول کرکے مقابلہ 1-0 گول سے جیت لیا جبکہ گنگال کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول ارسلان نے کیا، لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میںمہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 11:40:15