قومی ٹیم دورہ ا ٓسٹریلیا کا آغاز جمعرات کو پریکٹس میچ سے کریگی

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کینز میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،بھرپور ایکشن میں دکھائی دیئے کوچز نے خامیاں دور کرنے کیلئے خاص توجہ دی،مکی آرتھر،اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ا ٓسٹریلیا کا آغاز جمعرات کو پریکٹس میچ سے کریگی،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کینز میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ایکشن میں دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی،کوچزنے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے خاص توجہ دی،ہیڈ کوچ مکی آرتھر ‘بولنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں،ورزش کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے کیچنگ پریکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی،قومی ٹیم 8سے 10دسمبر تک کینز میں تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا،جو ڈے نائٹ میچ ہوگا،دوسرا ٹیسٹ26دسمبر جبکہ تیسرااور آخری ٹیسٹ 3جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد قومی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے ساتھ پانچ میچوں کی ویک روزہ سیریز بھی کھیلے گی۔(خ م)
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:16