پنجاب ویمنز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 11دسمبر سے لاہور میں ہوگی

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب ویمنز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 11دسمبر سے لاہور میں ہوگی،پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر ہال پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شیڈول جونیئر و سینئر ایونٹ کیلئے تربیتی کیمپ کوچ عقیل جاوید بٹ کی زیرنگرانی نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب میں 15نومبر سے جاری ہے،جونیئر پلیئرز میں فائزہ سلیم،چمن فاطمہ،زرقا محمود،سیماب محمود،فاطمہ شفقت ،ملائکہ،کومل ندیم،شمن،سنبل،صائمہ جبکہ سینئر میں اقرا عارف،ثناء شہزاد،پلوشہ شاہد،حنا عاعشق ،زرقا سلامت،شمائلہ،ماریہ،مونا ،ماہم ،سائرہ احمد،سعدیہ احمد،لائبہ خالد،نتاشہ ،علیشبہ،مہک،زنیرہ،زلیخا،سمن،علیشہ عمران،زوبیہ غلام حسین اور مقدس خالد شامل ہیں،ٹیکنیکل آفیشلز میں ریاست علی ساہی،جبار گلزار،مجید حسین ڈوگر،سلمان عقیل بٹ،رضوان کھوکھر ،بہاول بابر،سبحان بٹ اور سہیل جاوید بٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی میں شاہد اقبال ڈار،عمران بٹ،محمدعیسیٰ علی،مہر ارشد علی ،محمد صدیق،ریحانہ اظہر اور اقرا عارف شامل ہیں۔(خ م)
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :