دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ میں پری کوالیفائنگ رائونڈ کا دوسرا مرحلہ (آج) کھیلا جائیگا

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 9 دسمبر، سیمی فائنل 10 دسمبر ،ْ فائنل 11 دسمبر کو کھیلا جائیگا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ میں پری کوالیفائنگ رائونڈ کا دوسرا مرحلہ(آج) پیر کواسلام آباد ٹینس کورٹ، اسلام آباد کھیلا جائیگا، ایونٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، چمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10- ، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہو رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 9 دسمبر، سیمی فائنل 10 دسمبر ،ْ فائنل 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی مراد علی شاہ ہونگے جو کھلاڑی میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :