لکی سٹار کلب نے آئی یو ٹیم کو کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) لکی سٹار کلب نے آئی یو ٹیم کو ایک دوستانہ میچ میں5 وکٹوں سے ہرا دیا، بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ چوہدری اجمل صابر مہمان خصوصی تھے، اس موقع پرمیچ کے آرگنائزر واصف باجوہ بھی موجود تھے، بھٹو کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں لکی سٹار کلب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر آئی یو ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئی یو ٹیم نے مقررہ 35 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے، کاشف نے چار چوکوں کی مدد سے 52 رنز، بلال نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 70 رنز اور شاہد الیاس نے دس چوکوں کی مدد سے 65 رنزبنائے، فیاض نے 33 رنز دے کر دو اور فہیم نے 30 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں لکی سٹار کلب نے مطلوبہ ہدف 34 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پور اکر لیا، فہیم نے دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 65 رنز، نصیراللہ نے نو چوکوں کی مدد سے 57 رنز اور توصیف نے چار چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے، زبیر نے 36 رنزاور ارسلان نے 25 رنز دے کر دو، دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :