اسلام آباد ٹائیگرز کلب، اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ،ْ نجیب اللہ خٹک

کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں ،ْ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنایا جائے ،ْ گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) اسلام آباد ٹائیگرز ٹیم کے نائب کپتان نجیب اللہ خٹک نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹائیگرز ٹیم اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اسلام آباد ٹائیگرز ٹیم نے چمپئن شپ میں دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پری کوارٹر فائنل میچ میں الیون سٹار کو 7-0 گول اور کوارٹر فائنل میچ میں میڈس کلب کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 15-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور اسلام آباد ٹائیگرز کلب سیمی فائنل مقابلے میں نشتر کلب کے خلاف کھیلے گی۔

چمپئن شپ میں 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ،ْ گروپ اے میں نشتر کلب، قدیر کلب، شہباز کڑی کلب، رائزنگ سٹار، میڈس کلب، سٹیلائٹ کلب، گروپ بی میں ریڈ ٹائیگرز کلب، پاکستان ٹائیگرز، جھنگ سیداں، العباس کلب، مارگلہ کلب اور کیپیٹل سٹار،گروپ سی میں اسلام آباد ٹائیگرزکلب، راول کلب، الیون سٹارز کلب، این آئی ایچ، پنجاب ٹائیگرز کلب، ہدف کلب ،ْ گروپ ڈی میں فیصل کلب، اپکس کلب، اسلام آباد یونائیٹڈ کلب، جناح کلب، نیٹ کام ٹائیگرز کلب، این آئی ایچ سی لائیز کلب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں نجیب اللہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنایا جائے۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :