بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہو گا

اتوار 4 دسمبر 2016 13:30

بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہو گا

․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کیلئے یہ ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا جبکہ اس کے بعد بھارت نے مسلسل دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مسلسل فتوحات کے بعد بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے اور وہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے تو دوسری جانب شکست خوردہ انگلش ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 13:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :