مارٹن گپٹل کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، 5 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے

اتوار 4 دسمبر 2016 16:10

مارٹن گپٹل کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، 5 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ کر کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرلئے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل، برینڈن میک کلم اور روس ٹیلر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، فلیمنگ 8007 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، ایسٹل 7090 رنز کے ساتھ دوسرے، میک کولم 6083 رنز کے ساتھ تیسرے اور ٹیلر 5826 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مارٹن گپٹل نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میںکھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 114 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انہوں نے کیریئر کے پانچ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، وہ اب تک 135 میچوں میں 5069 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 237 ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 16:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :