سپر سمیش ٹی 20، آکلینڈ نے اوٹاگو کو 22 رنز سے ہرا دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 16:10

سپر سمیش ٹی 20، آکلینڈ نے اوٹاگو کو 22 رنز سے ہرا دیا

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آکلینڈ نے اوٹاگو کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، مارک چیپمین 76 اور گلین فلپس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

بریڈلی سکاٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اوٹاگو کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ڈیرک ڈی بارڈر 44 اور انارو کچن 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹورن نتھولا اور ڈونوان گروبیلار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 16:10:08