دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی

اتوار 4 دسمبر 2016 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد ٹینس کورٹ میں شروع ہوگئی ہے، چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سنیٹر میر کبیر احمد، سنیٹر مشاہد حسین سید مہمان خصوصی تھے جبکہ سنیٹر تاج حیدر ،اسلام آباد پیپلز پارٹی کے صدر سید سبط حسن بخاری ، کوچ فضل سبحان اور ٹینس کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پرموجود تھی، چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور دعا سے کیا گیا،اس موقع پرشہید بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں سعودی عرب کے دو ،ایران اور کویت کے ایک،ایک کھلاڑی کے علاوہ16 پاکستانی خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، چیمپئن شپ کے مین راونڈ کا آغاز( کل) بروز منگل سے ہوگا،چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10- ، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہونگے، خواتین کے ایونٹ میں لاہور اور کراچی کی کھلاڑی بھی شرکت کررہی ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری اخرجات اور رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 7لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 9 دسمبر، سیمی فائنل 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 دسمبر کو کھیلا جائیگا، جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہونگے جوجیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 17:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :