کراچی: ہوٹل میں لگی آگ سے کرکٹر صہیب مقصوداور دیگر کھلاڑی بھی متاثر

پیر 5 دسمبر 2016 11:35

کراچی: ہوٹل میں لگی آگ سے کرکٹر صہیب مقصوداور دیگر کھلاڑی بھی متاثر

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر۔2016ء ) شہر قائد کے نجی ہوٹل میں آگ سے کرکٹرز بھی متاثرہوئے ، فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس سے ان کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ دیگر کرکٹرز محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ ایٹ کے میچز میں حصہ لینے والے یونا ئیٹڈ بینک لمیٹڈ کے چند کرکٹرز آگ سے متاثرہ نجی ہوٹل میں مقیم تھے، فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرزا نے آ گ سے بچنے کے لیے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ان کے ٹانگ میں فریکچر ہوا جب کہ صہیب مقصود، عمر یامین، شاہ زیب اور دیگر کرکٹرز ہوٹل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل میں قیام کرنے والے کرکٹرز آج قائداعظم ٹرافی کے ہونے والے میچز میں حصہ نہیں لیں گے ۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 11:35:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :