سال 2016ء ،قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہترنہ ہوسکی

پیر 5 دسمبر 2016 13:13

سال 2016ء ،قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہترنہ ہوسکی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سال 2016ء کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہترنہ ہوسکی ،قومی کرکٹ ٹیم نے یکم جنوری2016ء سے اب تک3ٹیموں کے خلاف9ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی4میچ جیتے اور5میچ ہارے،اس سال پاکستان کی کامیابی کاتناسب44.44فیصداورشکست کاتناسب55.55فیصدہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016ء میں اتفاقات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میں نمبر2پوزیشن پرآگئی تاہم وہ اپنی رینکنگ برقرارنہ رکھ سکی اوروہ اس وقت چوتھے نمبرپرہے۔

پاکستان نے انگلینڈکے خلاف4ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی2میچ جیتے اور2میچ ہارے انگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصداورشکست کاتناسب50فیصدہے۔نیوزی لینڈکے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں میں شکست کاسامناکرناپڑانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصداورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیزکے خلاف3ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی2میچ جیتے اورایک میچ ہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصداورہارنے کاتناسب33.33فیصدرہا۔

شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے لیکن پی سی بی کے بوڑھے عہدیداروں جوکہ شایدبیماریوںکاعلاج کروانے اوربیرون ملک کی سیرکے مزے لینے کے علاوہ کوئی مثبت کام کرتے نظرنہیں آرہے۔چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اکتوبر2014 سے جولائی 2016 تک آئی سی سی میٹنگز، دیگر بورڈ حکام سے ملاقاتوں و دیگر مد میں14 ٹورز کیے، وہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای اور انگلینڈ گئے۔

ان دوروں پر34 لاکھ 14 ہزار 919 روپے رہائش و ڈیلی الاؤنس اور20 لاکھ 86 ہزار 669 روپے سفری اخراجات ئے، مجموعی رقم 55 لاکھ 15 سو 88 روپے بنی۔بتایاگیاہے کہ اس میں چیرمین پی سی بی کے لندن میںعلاج کے اخراجات شامل نہیں ہیں جوکہ کئی ملین ہے۔نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نومبر 2014 سے جون 2016 تک 19 غیرملکی دورے کیے، ان میں بیشتر دبئی کے تھے،2 بار وہ بھارت اور ایک مرتبہ قطر بھی گئے، نجم سیٹھی نے اس دوران آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کے ساتھ پی ایس ایل کے سلسلے میں ملاقاتیں کیں، بھارت سے باہمی ٹورز پر بات ہوئی، بلٹ پروف بسیں خریدنے کے سلسلے میں دورہ دبئی پر4 لاکھ 26 ہزار 840 روپے خرچ ہوئے۔

نجم سیٹھی کے غیرملکی دوروں پر مجموعی طور پر 68 لاکھ 78 ہزار 220 روپے کے اخراجات آئے، اس میں 32 لاکھ 90 ہزار 269 روپے رہائش و ڈیلی الاؤنس اور 35 لاکھ 87 ہزار 924 روپے سفر کے تھے۔ آئی سی سی و دیگر بورڈز کی جانب سے فراہم کردہ ایئرٹکٹ اور رہائش وغیرہ کی رقم اس میں شامل نہیں۔ 2013 سے 2014 تک بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی8 بار غیرملکی دوروں پر گئے، ان میں5 یو اے ای، 2 بنگلا دیش اور ایک لندن کا ٹور شامل ہے، اس دوران انہوں نے آئی سی سی اور اے سی سی میٹنگز میں بھی شرکت کی جس کے ٹکٹ میزبانوں نے دیے، ان پر بورڈ کے 17 لاکھ 50 ہزار 79 روپے ڈیلی الاؤنس و رہائش جب کہ 15 لاکھ 75 ہزار 926 روپے سفری اخراجات آئے، یوں یہ رقم مجموعی طور پر 33 لاکھ 26 ہزار 5 روپے بنی۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:13:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :