لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میجک ریور پولو کپ کل شروع ہوگا

پیر 5 دسمبر 2016 13:32

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میجک ریور پولو کپ 2016ء کل منگل سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا ہے۔ عرفان علی حیدر کے مطابق اس سال پولو کا معیار بہت بہتر ہوا ہے۔ ابھی سیزن کا آغاز ہے اور پولو کھیل کی کوالٹی بہت اچھی ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد کلب میں میچز دیکھنے آرہی ہے۔ آخری فائنل میں بہت بڑی تعداد موجود تھی جو پولو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس، بلیو سٹار اور ٹیرا انرجی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں ریجاس، اولمپیاء، برکی سٹیٹ اور سب وے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو پہلا میچ دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تین بجے دوسرا میچ بلیو سٹار اور ٹیرا انرجی کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو پول بی کا پہلا میچ ریجاس اور اولمپیاء کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ برکی سٹیٹ اور سب وے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 8 دسمبر کو پول اے کی ہار نے اور جیتنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 9 دسمبر کو پول بی میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا سبسڈری اور فائنل اتوار 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:32:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :