ورلڈ چیمپئن مارک سیلبی نے دوسری بار یوکے سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پیر 5 دسمبر 2016 13:54

ورلڈ چیمپئن مارک سیلبی نے دوسری بار یوکے سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ورلڈ چیمپئن مارک سیلبی نے دوسری بار یوکے سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، سیلبی نے فیصلہ کن معرکے میں رونی او سلیوان کو 10-7 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارک سیلبی نے چیمپئن شپ کے فائنل میں آخری چھ فریمز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین سنچریاں سکور کیں۔ سیلبی کیلینڈر ایئر میں ورلڈ چیمپئن شپ اور یوکے چیمپئن شپ جیتنے والے چھٹے پلیئر بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:54:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :