فیصل کلب کی ٹیم اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پیر 5 دسمبر 2016 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیصل کلب نے ریڈ ٹائیگرز کلب کو 4-1 گول سے شکست دے کر اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فیصل کلب کی جیت میں حماد نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ کے پہلے ہاف میں ریڈ ٹائیگرز کلب کو فیصل کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں فیصل کلب نے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 15:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :