خان اشرف میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج راولاکوٹ میں کھیلایا جائے گا

پیر 5 دسمبر 2016 15:05

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء)خان اشرف میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج 6دسمبر کوصابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں کھیلایا جائے گا راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اور ممتاز قانون دان خان اشرف ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں راولاکوٹ کی تاریخ کے اس بڑے اور اہم ترین فٹ بال ٹورنامنٹ آزاد کشمیر کی معروف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایف سی سٹرائیکر کی نوجوان ٹیم نے الیون سٹار راولاکوٹ کو او ر نیشنل عوامی کلب نے قادر شہید کلب پڑاٹ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا فائنل میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایف سی سٹرائیکر کا مقابلہ نیشنل عوامی کلب کے ساتھ آج دن دو بجے صابر شہید سٹیڈیم میں ہوگا گزشتہ ایک ٹورنامنٹ میں ایف سی سٹرائیکر نے کامیابی حاصل کر کہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ چمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام منسوب کیا فائنل میچ کو دیکھنے ہزاروں شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اس میچ کے حوالے سے تماشائیوں میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 15:05:32