پروفیسر آفتاب احمد خان شہید کی یاد میں پہلے آفتاب احمد خان میمورئیل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 15:05

چکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) پروفیسر آفتاب احمد خان شہید کی یاد میں پہلا آفتاب احمد خان میمورئیل کرکٹ ٹورنامنٹ ڈنہ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں گرد و نواح کی دس ٹیموں نے حصہ لیا اس دوران شاندار کرکٹ شائقین کو دیکھنے کیلئے ملی پول میچز کے بعد سیمی فائنل کے مقابلوں سے دو ٹیمیں فائنل کیلئے سلیکٹ ہوئیں جن میں شمریز شہید کرکٹ کلب نڑگولی اور رائیل سٹار کرکٹ کلب چکار فائنل میں پہنچنے میں کامیا ب ہوئیں فائنل میچ کے دوران انتہائی دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا شمریز شہید کرکٹ کلب نڑگولی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 73رنز سکور کیئے اور ان کے 7کھلاڑی آئوٹ ہوئے رائیل سٹار کرکٹ کلب چکار مد مقابل ٹیم کی جانب سے دیئے گئے حدف کا تعاقب کرنے جب میدان میں اتری تو ابتدائی تین اوورز میں20کے سکور پر ان کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ آئے تاہم بعد میں آنے والے بیٹس مینوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل ٹیم کا حدف 9.3اوورز میں پورا کر لیا اور ان کے صرف دو ہی کھلاڑی آئوٹ ہوئے اس طرح رائیل سٹار کرکٹ کلب چکار کی ٹیم نے پہلا پروفیسر آفتاب احمد شہید کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر گرائونڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقائی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، شائقین کرکٹ کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی فائنل میچ کے مہمان خصوصی عدنان اعوان تھے جبکہ ان کے ہمراہ راجہ ظفر،راجہ موصیب ، راجہ مستنصر،راشدحسین کاظمی نے بھی بطور خاص فائنل میچ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر منعقدہ ایوارڈ سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے عدنان اعوان ، راجہ یامین ، عبدالوحید،راجہ مستنصر و دیگر نے کہا کہ کھیلوں سے عوام کے درمیان مضبوط رشتے استوار ہوتے ہیں اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ یہ بات عام مشاہدے میں آئی ہے کہ جس علاقے میں کھیل کے میدان آباد ہواں وہاں کے ہسپتال اور تھانے اکثر ویران رہتے ہیں کھیل کے مقابلے نہ صرف جسمانی نشونماء کا باعث ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونماء اور اخلاقی پہلئوں سے اس کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں اس موقع پر مقررین نے کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ جوڑنے کیلئے پروفیسر آفتاب احمد خان مرحوم کی خدمات کو سراہا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا مہمان خصوصی نے وننگ ٹرافی رائیل سٹار کرکٹ کلب چکار کی ٹیم کے حوالے کی جبکہ رننر اپ ٹرافی شمریز شہید کرکٹ کلب نڑگولی کی ٹیم کو دی گئی ٹورنامنٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کو میڈل،شیلدز اور کیش پرائز دیئے گئے جبکہ تورنامنٹ کمیٹی کیلئے بھی خصوصی کیش پرائز دیا گیا تقریب کے آخر میں پروفیسر آفتاب احمد خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب ، مغفرت بلندی درجات،ملکی سلامتی ، باران رحمت کے حصول اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی اس طرح یہ شاندار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 15:05:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :