کرکٹرصہیب مقصود نے ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ایک فیملی کو ریسکیو کیا جسکے باعث انکی حالت بگڑگئی، یو بی ایل ٹیم منیجر

پیر 5 دسمبر 2016 16:33

کرکٹرصہیب مقصود نے ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ایک فیملی کو ریسکیو کیا جسکے باعث انکی حالت بگڑگئی، یو بی ایل ٹیم منیجر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) یوبی ایل کرکٹ ٹیم کے مینجرندیم خان نے کہاہے کہ کرکٹرصہیب مقصودنے ریجنٹ پلازہ میںآتشزدگی کے بعدہوٹل میںپھنسی ایک فیملی کوریسکیوکورکیاجس کے باعث ان کی حالت بگڑگئی۔

(جاری ہے)

میڈیاذرائع کے مطابق شارع فیصل پرآدھی رات کوہوٹل ریجنٹ پلازہ میںآتشزدگی سے متاثرہ کرکٹرصہیب مقصودنے اپنے جان کی پرواہ کیے بغیرہوٹل میںپھنسی ایک فیملی کوریسکیوکیاتاہم اس دوران دھویںسے ان کی اپنی حالت خراب ہوگئی،بہادری لاامظاہرہ کرتے ہوئے صہیب مقصودفیملی کوباحفاظت باہرنکال لائے۔

ندیم خان کامزیدکہناتھاکہ صہیب مقصودنے جس فیملی کوبچایااس میں بچے بھی تھے جن کی حالت دیکھ کرصہیب مقصودکودھچکالگا۔انہوں نے بتایاکہ آتشزدگی کے بعدصہیب مقصودنے بچوںکی چیخیںسن کراپنی جان بچانے کے بجائے اس فیملی کوریسکیوکیا۔۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:33:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :