کینگروز کے دیس میں شاہینوں کی تیاریاں، کرکٹ ٹیم کی کیرنز میں پریکٹس

پیر 5 دسمبر 2016 16:33

کیرنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے لیگ سپنر یاسر شاہ پر تول رہے ہیں۔دو دن آرام کے بعد قومی کرکٹرز نے کیرنز کے کرکٹ گراؤنڈ میں خوب محنت کی۔

(جاری ہے)

تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی۔ فاسٹ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ بہتر بنانے کے لیے محنت کی۔پندرہ دسمبر سے شروع ہونے والے برسبین ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ لیگ اسپنر کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے بعد ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ٹیم پاکستان نے کینگروز کے دیس میں آخری ٹیسٹ اکیس سال پہلے اپنے نام کیا تھا جس کا سہرا بھی ایک لیگ اسپنر مشتاق احمد کے سر تھا۔۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:33:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :