انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ، فائنل میچ میں سیالکوٹ نے گوجرانوالہ کو شکست دیدی

پیر 5 دسمبر 2016 16:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سیالکوٹ کی ہاکی ٹیم نے گوجرانوالہ کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر کھلاڑیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی گرائونڈ میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپیئن شپ کا فائنل میچ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

سخت مقابلے کے بعد سیالکوٹ کی ٹیم نے دو صفر سے فائنل میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چمپیئن شپ میں ڈویڑن بھر سے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور پچاس ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو تیس ہزار روپے دیئے گے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ہاکی کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔کھیل انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی طور پر بھی صحت مند رکھتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا ہاکی کے فروغ کے لیے قابل ستائش عمل ہے۔۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:33:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :