ٹینس پریمیئر لیگ، یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو شکست دیدی

پہلے میچ میں مارٹینا ہنگس نے کرسٹن فلپکنز کو چھے تین کے سکور سے زیر کیا۔ مکسڈ ڈبلز میں رائلز کی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور روہن بھوپانہ کو مات دی

پیر 5 دسمبر 2016 16:37

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ٹینس پریمئر لیگ میں یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو ہرا دیا۔ سنگاپور سلیمرز نے جاپان وارئیرز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔پہلے میچ میں مارٹینا ہنگس نے کرسٹن فلپکنز کو چھے تین کے سکور سے زیر کیا۔

(جاری ہے)

مکسڈ ڈبلز میں رائلز کی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور روہن بھوپانہ کو مات دی۔ یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو بیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے ہرایا۔سنگاپور سلیمرز اور جاپان وارئیرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ نک کرگیس نیفیصلہ کن میچ میں کائی نشکوری کو شکست دیکر سلیمرز کو کامیابی دلا دی۔۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:37:24