ڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ایشین ٹینس فیڈریشن کا 5ہزار ڈالر امداد کا بھی اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 16:37

ڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ایشین ٹینس فیڈریشن کا 5ہزار ڈالر امداد کا بھی اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایران کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو ملنے کی تصدیق ہوگئی۔ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ٹورز پروگرام کے لیے پاکستان کو پانچ ہزار ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ایشین ٹینس فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ سینیٹر دلاور عباس نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش سبرامنیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایشین ٹورز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مقابلوں کا پہلا مرحلہ بھارت میں منعقد کیا جائے گا جس میں بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، ایران اور فلپائن کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اے ٹی ٹی کے 6ایونٹس پاکستان میں جبکہ بھارت اور تھائی لینڈ میں 12ایونٹ ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سینیٹر دلاور عباس نے کہا کہ پاکستان نے 11سال بعد ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی ہے۔اس موقع پرایشیائی ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش سبرامنیم نے پاکستان کی مہمان نوازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عقیل خان پاکستان کا ایک اچھا کھلاڑی ہے،اے ٹی ٹی کا مقصد جونئیرز کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

نیوز کانفرنس کے موقع پر ایشیائی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کو 3000ڈالرکا چیک جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن 2000 ڈالرز کا چیک حوالے کیا گیا۔۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :