سندھ زرعی یونیورسٹی بیڈمنٹن چئمپین شپ شروع ہوگئی

پیر 5 دسمبر 2016 16:54

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ زرعی یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ شروع ہوگئی جس کا افتتاح وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کیا۔چیمپئن شپ میں فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن، فیکلٹی آف ایگریکلچر شوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر انجنیئرنگ، فیکلٹی آف وٹرنری سائنسز، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اورفوڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمینٹ کے 60 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چئمپین شپ کے پہلے دن کے موقع پر آغا حفیظ انجینئرنگ فیکلٹی نے یاسر علی وٹرنری سائنسز 21-10 اور 21-15 سے جیت لیا۔ دوسرا مئچ غلام نبی انجینئرنگ اور طارق مغل سوشل سائنسز کے مابین کھیلا گیا جو غلام نبی نے 21-16 اور 21-9 سے جیتا۔چیمپئن شپ کا تیسرا مئچ بہادر علی کراپ پراڈکشن اور راجہ عبدالعزیز سوشل سائنسز کے درمیان کھیلا گیا جو راجہ عزیز نے 21-17 اور 21-13 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا چوتھامیچ تنویر عباسی وٹرنری اور جواد میمن کراپ پراڈکشن کے مابین کھیلا گیا جو تنویر عباسی نے 21-8 اور 21-13 سے جیتا۔ واضع رہے کہ چیمپئن شپ سنگل ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے مہمانوں کو چیمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر ڈین انجینئرنگ فیکلٹی ڈاکٹر صفر میرجت، ڈاکٹر مقصود انور رستمانی، ڈاکٹر اعجاز کھونوارو، ڈاکٹر اختر جلبانی، محمد علی سانگی، ڈاکٹر ریاض برڑو ودیگر اں بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:54:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :