انگلش پریمیئر لیگ، بورن ماتھ کی لیوپول کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست

لیورپول نے میچ کے پہلے ہاف میں زبردست پرفارمنس دی اور پہلے ہاف میں دو گولز کر کے حریف ٹیم پر پریشر ڈالے رکھا

پیر 5 دسمبر 2016 18:04

انگلش پریمیئر لیگ، بورن ماتھ کی لیوپول کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء)انگلش پریمیئر لیگ میں ہونے والے میچ میں بورن ماتھ نے لیور پول کی ٹیم کو دلچسپ کھیل کے بعد تین کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا ۔انگلش پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بورن ماتھ کی ٹیم کا مقابلہ لیورپول کیساتھ ہوا۔ لیورپول نے میچ کے پہلے ہاف میں زبردست پرفارمنس دی اور پہلے ہاف میں دو گولز کر کے حریف ٹیم پر پریشر ڈالے رکھا۔

(جاری ہے)

بورن ماتھ نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کم بیک کیا۔ انہوں نے 56ویں منٹ میں پہلا گول کر کے مخالف ٹیم کی برتری کو کم کیا تاہم لیور پول نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کا راستہ دکھا کر بورن ماتھ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔بورن ماتھ کے کھلاڑیوں نے دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد لیور پول کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں وہ وقفے وقفے سے تین گولز کرنے میں کامیاب ہو گئے۔یوں یہ سنسنی خیز کھیل تین کے مقابلے میں چار گولز سے بورن ماتھ کے حق میں ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 18:04:39