پشاور، پہلا انصاف ٹائیگرفورس کرکٹ ٹورنامنٹ یوسف آباد الیون نے جیت لیا

پیر 5 دسمبر 2016 18:04

پشاور، پہلا انصاف ٹائیگرفورس کرکٹ ٹورنامنٹ  یوسف آباد الیون نے جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) پہلا انصاف ٹائیگرفورس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میں یوسف آباد الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدالیون سٹار کوتین وکٹوں سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی ماجد اقبال یوسفزئی سینئر نائب صدر آئی ٹی ایف ڈسٹرکٹ پشاور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ، نواز خان صدر ٹائون ون ،غیاث الدین نائب صدر آئی ٹی ایف ٹا?ن ون سمیت دیگراہم شخصیات ، کھلاڑی اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کے تعاون سے منعقدہ پہلا انصاف ٹائیگر فورس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز یوسف آباد کرکٹ گرائونڈ پر منعقد ہوا جس میں یوسف آباد الیون نے الیون سٹار کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی ، الیون سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 34 رنز بنائے جس کے جواب میں یوسف آباد الیون نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ، جس میں عبیدخان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئی24 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے مختلف کلبز نے حصہ لیا۔ آخر میں مہمان خصوصی سینئر نائب صدر انصاف ٹائیگر فورس ماجد خان نے انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 18:04:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :