شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہو گیا، مین رائونڈ(کل) کھیلا جائے گا

پیر 5 دسمبر 2016 18:50

شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہو گیا، مین رائونڈ(کل) کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگیا ہے مین رائونڈ(کل) منگل کو کھیلا جائے گا، کوالیفائنگ رائونڈ میں میجر احسن، جبران الحق، فیضان خرم، جہانزیب خان، اسد اللہ، الہلام خان، مبارک شاہ اور اسد محمد خان نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر مینز سنگلز کے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں میجر احسن نے واجد خلیل کو 0-6 6-4 6-0 سے، جبران الحق نے یاسین عباسی کو 6-7 7-6 6-3، فیضان خرم نے زید مجاہد کو 6-4 6-2 ، جہانزیب خان نے گل زمان کو7-6 6-4 ، اسد اللہ نے عبید الرحمان کو 6-2 6-4 سے، الہلام خان نے راجہ شفقت کو 6-0 6-2 سے، مبارک شاہ نے عدنان رشید کو 6-7 6-1 6-1 اور اسد محمد خان نے حافظ ارباب کو 6-4 6-3 سے شکست دے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، انڈر18- سنگلز، بوائز انڈر14- سنگلز اور بوائز انڈر10- سنگلز کے مقابلے شامل ہیں،ٹاپ ایٹ سیڈ مینز سنگلز کے مقابلوں میں عقیل خان، محمد عابد، یاسر خان، شہزاد خان، ہیرا عاشق، مدثر مرتضیٰ اور احمد چوہدری شامل ہیں۔ انڈر18- میں مزمل مرتضیٰ، امن عتیق خان، اسد اللہ، محمد شعیب، عبدل حیدر، حمزہ بن آصف، صاحبزادہ محمد علی اور حافظ ارباب علی شامل ہیں،ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 18:50:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :