حسین چٹھہ نے دسویں اسلام آباد ماسٹر سنگلز ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ حسین چٹھہ اپنے نام کرلی

پیر 5 دسمبر 2016 18:50

حسین چٹھہ نے دسویں اسلام آباد ماسٹر سنگلز ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ حسین چٹھہ اپنے نام کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) حسین چٹھہ نے دسویں اسلام آباد ماسٹر سنگلز ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ جیت لی۔ پہلے راونڈ کے اختتام پر ایونٹ کے ٹاپ چار پلئرز حسین چٹھہ، اعجاز الرحمان، ظفر اقبال اور سلیم بیگ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میں ہر کھلاڑی نے تین، تین گیمز کھیلے، جس میں حسین چٹھہ نے اپنے تین گیموں میں ٹوٹل 669 سکور کے مجموعی 223 اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے اور سلیم بیگ نے تین گیموں میں ٹوٹل 605 سکور کے مجموعی 202 اوسط کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اعجاز الرحمان نے تین گیموں میں ٹوٹل 573 سکور کے مجموعی 191 اوسط کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کا میاب رہے۔

فائنل حسین چٹھہ او ر سلیم بیگ کے درمیان فائنل کھیلا گیا، حسین چٹھہ نے اپنے دو گیموں میں ٹوٹل 408 سکور کے مجموعی204 اوسط کے ساتھ دسویں اسلام آباد ماسٹر سنگلز ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

سلیم بیگ نے دو گیموں میں ٹوٹل 340 سکور کے مجموعی 170 اوسط کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ کے اختتام پر سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے، چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بائولنگ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 18:50:44