لیول ٹورگبی کوچنگ کورسکل سے شروع ہوگا

پیر 5 دسمبر 2016 22:02

لیول ٹورگبی کوچنگ کورسکل سے شروع ہوگا
لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام کوچز کیلئے لیول ون یسٹرینتھ اینڈکنڈیشنگ کورس گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا جبکہ لیول ٹو کوچنگ کورس کل سے شروع ہوگا۔ کوچنگ کورس کروانے کیلئے ہانگ کانگ سے رگبی ایجوکیٹر کے ہنگ فنگ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔ کے ہنگ فنگ ہانگ کانگ کی طرف سے انٹرنیشنل کھلاڑی رہ چکے ہیں اور انٹرنیشنل رگبی کی طرف سے سینئر ایجوکیٹر ہیں۔

پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز منیجرسید معظم علی شاہ کے مطابق لاہور میں تین دن میں یہ کورسز ہوں گے۔ لیول ون کورس ایک دن میں جبکہ لیول ٹو کورس دو دن میں مکمل ہو جائے گا۔لیول ون سٹرینتھ اینڈ کوچنگ کورس میں لاہور سے ملک عارف حسین، علی حیدر، محسن عزیز، وسیم اکرم، عمیر اقبال، روما عباس، نازیہ ندیم، عمر اسلام بٹ، محمد بابر، کمال احمد، غالب جاوید، ذوالفقار ارشد ملہی، فوزان وائیں، عمر عثمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم عباس، فورٹ عباس سے عبدالمقیت اطہر، وہاڑی سے محمد وسیم، ملتان سے فرحان بشیر، فاروق آباد سے بابر شہزاد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ریفریز کیلئے بھی لیول ون سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کورس کرنا لازمی ہے۔ لیول ٹو کوچنگ کورس میں لاہور سے ملک عارف حسین، علی حیدر، محمد بابر، فورٹ عباس سے عبدالمقیت اطہر،وہاڑی سے محمد وسیم، لودھراں سے حسن شاہ، فاروق آباد سے بابر شہزاد ، آرمی سے محمد عمران جٹ شامل ہیں۔ لیول ٹو کوچنگ کورس میں پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کے ہنگ فنگ کو اسسٹ کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 22:02:18