انگلش پریمیئر لیگ، مڈلزبرگ نے ہل سٹی فٹ بال ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا

منگل 6 دسمبر 2016 11:23

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) مڈلزبرگ فٹ بال ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں ہل سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا، گاسٹن رامیرز نے واحد گول کرکے اپنی ٹیم مڈلزبرگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ گاسٹن رامیرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 60 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم مڈلزبرگ کو کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو دفاعی کھیل کی وجہ سے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیابی نہیں کرسکی تاہم ہاف کے بعد مڈلز برگ کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور میچ کے 60 منٹ میں گاسٹن رامیرز نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو ہل سٹی کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخری تک برقرار رہی، بعد میں ہل سٹی ٹیم نے گول کرنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی اور مڈلزبرگ نے ہل سٹی کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:23:25