انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی پہلے آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر برقرار

منگل 6 دسمبر 2016 11:23

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں چیلسی کی ٹیم سرفہرست ہے، آرسنل دوسرے اور لیور پول تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور میگا ایونٹ میں چیلسی کی ٹیم 14 میچ کھیل کر 34 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آرسنل کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیور پول 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:23:27