شہدائے اے پی ایس فٹ بال ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے رحیم یارخان میںشروع ہو گا

منگل 6 دسمبر 2016 11:31

رحیم یار خان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) شہدائے آرمی پبلک سکول انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شہدائے APSفٹ بال ٹورنامنٹ پروفیسر مبارک علی شیخ انٹرنیشنل فٹ بالر کے مطابق شہدائے فوج،پولیس اورخصوصی طورپرشہدائے APSکے معصوم ننھے پھولوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مورخہ23دسمبر بروز جمعة المبارک سے نرسری گرائونڈ ٹرسٹ کالونی رحیم یارخان کے گرائونڈ پرفٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروایا جارہاہے جس میں رحیم یارخان کی ناموراوربہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،ٹی ایم اے رحیم یار خان اورتاجرفٹ بال کلب رحیم یار خان کے اشتراک سے منعقد کروایا جارہاہے جومسلسل 8دن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

شہدائے APSفٹ بال ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے عوام کو بہترین تفریح مہیاکرنے کیلئے اورنوجوان نسل کو مثبت تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

سرپرست اعلیٰ حاجی انورعلی انصاری بابائے سپورٹس ،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی میاں عبدالسلام،چیئرمین CCBچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ٹورنامنٹ سیکرٹری حاجی محمدایازصدرتاجرکلب ،شیخ محمدسلیم سرپرست ٹورنامنٹ اورپروفیسر مبارک علی شیخ آرگنائزنگ سیکرٹری ٹورنامنٹ ہوں گے۔ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیادپر منعقد کروایاجارہاہے ۔یہ ٹیم صرف اورصرف اپنے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کرے گی۔مہمان کھلاڑی کھلانے کی اجازت نہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:31:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :